کامیابی کے 4 راز

نئے سال کے مبارک موقع پرسیدنا علی مرتضی رضی اللہ عنہ کے بتائے تین رولزآپ اپنا لیں یقین مانیں اگر آپ محرم الحرام میں عہد کرلیں اپنی زندگی میں یہ تین کام اپنا لیں تو آپ کی زندگی کامیاب سے کامیاب بنتی جائے گی سیدنا علی مرتضی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اگر کامیابی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی نیت کو خالص کرلیں ہرکام میں ہر قول میں ہر عمل میں اللہ کوراضی کرنا سیکھوکیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا اعمال کا دارو مدار نیت پر ہوتا ہے جب انسان کی نیت خوبصورت بن جاتی ہے تو اس کی خالص نیت عبادت لکھی جاتی ہے

اور اگر انسان کی نیت خالص نہ ہوتو انسان عبادت کرے تو وہ عادت لکھی جاتی ہے۔ اور فرماتے ہیں رسولﷺ نے فرمایا اس امت کی مدد اس وقت نازل ہو گی جب تین صفات اس کے اندر آجائیں گی ان کی نیت خالص ہوجائیں گی یہ نمازوں کے پابند بن جائیں گے اوران کے اندر یہ شوق پیدا ہوگا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو جنت کی راہ دیکھانے والے بنائیں رسولﷺ نے فرمایا لوگو نماز کا خیال کرنا اس میں سستی نہ اپنانا نماز کی پابندی اور باجماعت نمازپڑھنا اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ نرمی کا برتائوکرنا یہ سیرت کا پیغام ہے میرے لئے بھی آپ کے لئے بھی بلکہ پوری کائنات کے لئے یہ پیغام ہے۔ صحابی سوال کرتے ہیں یا رسولﷺ نجات کس میں ہے آپﷺ نے فرمایا اپنی زبان کو اللہ کے زکر سے تر رکھو دنیامیں اور آخرت میں کامیاب ہوجائوگے چھوٹ غیبت اورغلط گفتگو سے پرہیز کرو اللہ کے زکر کو اپنا شوق بنائو اورچوتھا پیغام یہ ہے استغفارکرودعا زیادہ سے زیادہ کیا کرو رسولﷺ نے فرمایا جواپنے لئے استغفار کرتا ہے بلکہ مومنوں کے لئے بھی جواستغفارکرتاہے جواپنے مومن بھائیوں کی مغفرت کے لئے کہہ دے کہ اے اللہ میرے تمام مومن بھائیوں کو بخش دے تو کائنات میں جتنے مومن مرد ہیں مومن عورتیں ہیں اتنی ہی تعداد میں اس کے نام اعمال میں نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں۔ اللہ پاک ہم کو رسولﷺ کی رفاقت نصیب فرمائے اور اللہ تعالی ہمیں اپنے دیدار کا مستحق بنائے۔ اچھی بات کو شئیر کرنا صدقہ جاریا ہے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

Tags: 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*