محرم الحرام کا خاص مجرب وظیفہ

اسلام علیکم سب سے پہلے تو میں آپ سب بھائی بہنوکومحرم الحرام کے مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں نہایت ہی شان وشوکت برکت عظمت والا یہ مہینہ ہے یہ حاجتوں کے پورے ہونے کا مہینہ ہے مشکلات پریشانیوں سے نجات حاصل کرنےکا یہ مہینہ ہے۔ اسلامی سال محرم الحرام کے مقدس مہینے سے شروع ہوتا ہے یہ محرم الحرام کاخاص وظیفہ ہےاس کوآپ نے محرم الحرام میں کرنا ہے انشاءاللہ اللہ کے فضل کرم کےساتھ آپ کی تمام مشکلات بیماریاں غم درد دور ہونا شروع ہو جائیں گے آپ کی قسمت کے دروازے کھل جائیں گے ویڈیودیکھنے کےلئے نیچےویڈیوپرکلک کریں

انشاءاللہ آپ خوش قسمت انسان بن جائیں گے سارا سال اللہ کے فضل کے ساتھ خیروآفیت سے گزرے گا۔ جو شخص اس وظیفے کو برکت کے لئے کرے گا تو انشاءاللہ سارا سال بے برکتی سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص رزق کے لئے کرے گا تو اللہ پاک کے فضل کے ساتھ رزق کی تنگی دور رہے گی۔ جوشخص مصیبتوں سے پریشانیوں سے دکھوں سے تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لئے کرے گا اللہ کے فضل سے سارا سال مصیبتوں سے تکلیف سے دکھوں سے غموں سے محفوظ رہے گا تو اس وظیفے کو آپ نے محرم الحرام کو کرنا ہے بعد نماز عشاء کے کر لیں کیونکہ عشاء کے بعد کافی ٹائم ہوتا ہے آپ اس وظیفے کو پرسکون طریقے سے کر سکتے ہیں دوستویہ آیت کریمہ کا خصوصی وظیفہ ہے اس کو آخر تک لازم پڑھنا ہے تاکہ آپ کو سمجھ آجائے کہ اس وظیفے کو کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ اس وظیفے کو کرنے سے پہلے آپ دو نفل پڑھیں گے جو بھی آپ کا مقصد ہے آپ کی حاجت ہے اس کے لئے آپ نے دو نوافل پڑھنے ہیں اگر کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو دو نوافل پڑھنے ہیں کہ اللہ تعالی میری مشکل کو دور فرما دیں بے اولاد ہیں تو اولاد کے لئے آپ نوافل پڑھ لیں کہ اللہ تعالی مجھے نیک اولاد عطا فرما دے جس مقصد کے لئے بھی آپ یہ وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کی نیت کریں اور سب سے پہلےآپ نے دو رکعت نماز نفل پڑھنی ہے اوراس کے بعد آپ نے اس وظیفے کو شروع کرنا ہے دو رکعت نوافل پڑھ کے اسی جگہ آپ بیٹھے رہیں سب سے پہلے آپ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں گے کوئی بھی آپ درود پاک پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں اگرآپ درود ابراہیمی پڑھیں جو درود پاک ہم نماز میں پڑھتے ہیں

تو زیادہ بہتر ہے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں اس کے بعد گیارہ مرتبہ آپ نے پہلا کلمہ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ اس کے بعد آپ نے گیارہ مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے آپ نے پھر گیارہ مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے اور اس کے بعد آپ نے گیارہ سو مرتبہ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ آیت کریمہ پڑھنی ہے اور اس کے بعد گیارہ بار پھر درود پاک پڑھنا ہے یہ آپ کا وظیفہ مکمل ہو گیا ہے اس وظیفے میں تھورا سا ٹائم تو لگے گا لیکن اس کی برکت سے آپ کے تمام مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ دوستو آپ کوئی بھی وظیفہ کریں اس کے لئے نماز کی پابندی بہت ظروری ہے اس لئے آپ سب سے درخواست ہے کہ پانچ وقت کی نماز ظرور پڑھا کریں استغفار کرتے رہا کریں اور اس وظیفے کو کریں انشاءاللہ اللہ کے فضل کے ساتھ آپ کے تمام مسائل پریشانیاں دکھ درد جو ہیں وہ دور ہو جائیں گےیہ عمل جس حاجت کے لئے کریں گے انشاءاللہ وہ حاجت پوری ہوگی۔ تو وظیفے سے پہلے لازم آپ نے دو رکعت نوافل نمازپڑھنی ہے یہ وظیفہ جس مقصد کے لئے آپ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں بے اولاد کے لئے بے روزگار کے لئے کسی بھی حاجت کو پورا کرنے کے لئے آپ یہ عمل کر سکتے ہیں اور دوستو آپ سے ریکویسٹ ہے کہ اس عمل کو زیادہ سے زیادہ شئیرکریں تاکہ سبھی اس عمل سے فائدہ حاصل کر سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *